Monday, July 17, 2023

Sawan Adda Accident سواں اڈہ

وقت کرتا ہے پرورش برسوں

حادثہ ایک دم نہیں ہوتا


 آج جی ٹی روڈ راولپنڈی پر سواں پل پر ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ اپ ڈیٹ کے مطابق سیمنٹ کے تھیلوں سے لدا ٹرک کنٹرول کھو بیٹھا اور متعدد کاروں سے ٹکرا گیا۔ تصادم کے نتیجے میں ایک کار پل کے اوپر سے نیچے کھائی میں جاگری، جب کہ دیگر کاریں ٹکر سے کچل گئیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک اور شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل ہو گئے۔ 



ایسے افسوسناک واقعات ہمارے معاشرے کا حصہ بنتے جا رہے ہیں  ہماری غیر زمہ دارانہ روش نے ہمیں تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔ 





اس ضمن مین حکومتی ادارے بھی برابر کے شریک ہیں کیونکہ سواں اڈے کے پل کو گرے ہوئے ایک ماہ سے زائد عرصہ بیت چکا ہے اور عوامی شاہراہ کو ون وے کرکے عوام الناس کی زندگیوں اور وقت کو خطرے میں ڈالنے کے ذمہ دار نیشنل ہائی وے اتھارٹی ہے جس کی نااہلی کے سبب  اب تک پل کی تعمیر نہیں ہو سکی ۔ 

  • یہ جبر بھی دیکھا ہے تاریخ کی نظروں نے
  • لمحوں نے خطا کی تھی صدیوں نے سزا پائی


منصور نقوی

1 comment: